18 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکا، ایران کے اربوں ڈالر لوٹا سکتا ہے

امریکا ایک تجویز پر غور کر رہا ہے جس کے تحت امریکا میں سیل ایران کے اربوں ڈالر تہران کو لوٹائے جا سکتے ہیں۔

ابنا: اوباما انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اوباما انتظامیہ جنیوا میں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے مثبت مذاکرات کے بعد پابندیوں کو کم کرنے پر غور کر رہی ہے اور اسی کے تحت ایران کے سیل اموال اس لوٹانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔اس عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر مثبت جواب دینے کے لئے اوبامہ حکومت کے پاس یہ بہترین آپشن ہو سکتا ہے کہ ایران کے ضبط اموال کو واپس کر دیں۔......./169